یہ خواب تو عذاب ہیں     

یہ اشک تیری آنکھ کے

اداس شام کی طرح۔۔۔

بڑھا رہے ہیں دکھ میرے

ادھورے جام کی طرح۔

یہ خواب تو عذاب ہیں

جو آنکھ میں سماۓ ہیں

جو رنج و غم کے ساۓ ہیں۔۔

یہ ہم نے خود بناۓ ہیں

یہ درد ڈھل ہی جاۓ گا،

یہ وقت بیت ہی جاۓ گا۔۔۔

جو ہم نہی تو نہ سہی

کوئی تو جیت جاۓ گا۔۔۔۔

جو تیز کر دے دھڑکنیں وہ نام مت لیا کرو

جو ہو سکے صنم تو

ہنسی خوشی جیا کرو۔۔

اداس مت ہوا کرو

اداس مت کیا کرو۔۔۔۔۔🍂